29 جون، 2017، 3:37 PM

موصل آزاد ہوگیا/ عراق سے داعش کے ناپاک وجود کا خاتمہ / مسجد النوری پر عراقی فوج کا قبضہ

موصل آزاد ہوگیا/  عراق سے داعش کے ناپاک وجود کا خاتمہ / مسجد النوری پر عراقی فوج کا قبضہ

عراقی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عراقی فورسز نے عراق کے شہر موصل کو وہابی دہشت گرد تنظیم داعش سے آزاد کرالیا ہے اور عراق کو وہابی دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کردیا ہے عراق سے داعش دہشت گردوں کا خاتمہ ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عراقی فورسز نے عراق کے شہر موصل کو وہابی دہشت گرد تنظیم داعش سے آزاد کرالیا ہے اور عراق کو وہابی دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کردیا ہے عراق سے داعش دہشت گردوں کا خاتمہ ہوگیا ہے۔

عراقی وزارت دفاع کے مطابق عراق سے وہابی دہشت گردوں کا خاتمہ ہوگیا ہے اور عراق سے وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کی خودساختہ خلافت کا خاتمہ ہوگیا ہے۔

عراقی فوج کے مطابق موصل کی مکمل آزادی کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہابی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ختم ہوگیا ہے وہابیوں کے خلاف آپریشن جاری ہے لیکن ان کے خودساختہ دارالخلافت کا خاتمہ کردیا گیا ہے ۔

عراقی ٹی وی کے مطابق عراقی فورسز نے تاریخي مسجد النوری پر قبضہ کرلیا ہے جبکہ کچھ عرصہ قبل اس مسجد کو داعش نے شہید کردیا تھا۔

عراقی فورسز نے موصل کے قدیم علاقہ اور داعش کے گڑھ میں واقع تمام عمارتوں پر عراقی پرچم نصب کردیا۔ عراقی وزارت دفاع کے مطابق عراقی فوج موصل کے بعد الحویجہ اور تلعفر میں وہابی دہشت گردوں کا تعاقب کرےگی۔

News ID 1873526

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha